سرائے عالمگیر پریس کلب HOJ کا اجلاس زیرصدارت احتشام راٹھور منعقد ہوا،صحافت مقدس پیشہ ہے لیکن نہایت پر خطر بھی ہے

سرائے عالمگیر (نئی دنیا)سرائےعالمگير پریس کلب HOJ اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس کی صدارت صدراحتشام راٹھورنے کیاجلاس کا باقاعدہ اغاز تلاوت قران پاک سے کیا جس کی سعادت سرپرست ارشد حسین قاضی نے حاصل کی،جنرل سیکرٹری سید علی حسن بخاری نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا ،اس کے بعد ایجنڈےکے مطابق
پریس کلب کے چیئرمین عمیر لیاقت کی والدہ صاحبہ، نائب صدرعبدالرحمن قادری کی والدہ صاحبہ اورسیکرٹری اطلاعت و نشریات قاسم سجاد کے بھائی کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا فرمائی گئی.
اس کے بعد تمام دوستوں سے مختلف موضوع پر مشاورت کی گئی،
اس موقع پر عہدیدران وممبران نے پیشہ صحافت کو ایک مقدس پیشہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ مقدس پیشہ ہے لیکن نہایت پر خطر بھی ہے،صحافی جس طرح فسادات اور ہنگامی حالات میں خدمات سرانجام دیتے ہیں، اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ صحافی کیسے سنگین حالات میں کام کرتے ہیں،مزید کہا کہ ہم حکومتوں کو خوش کرنے کیلئے نہیں بلکہ اپنے رب کو راضی کرنے کیلئے صحافتی فریضہ انجام دیتے ہیں،موجودہ حالات میں نوجوان بلخصوص شعبہ صحافت سے منسلک ہونیوالے نئے صحافی بھائیوں کو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمیشہ ایک جیسے حالات نہیں رہتے ،زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں اور کامیابی انہی کو ملتی ہے جو ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں