اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا: ہسپانوی وزیراعظم نپیدرو سانچیز

ہسپانوی وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے ہماری حکومت وزرا کابینہ میں فیصلہ کرے گی جسے بعد میں منظوری کےلیے پارلیمان میں یپش کر دیا جائے گا
اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔
پیدرو سانچیز نے اپنے تین روزہ دورہ مشرق وسطی کے سلسلے میں اردن روانگی کے دوران طیارے میں اخباری نمائندوں سے بات چیت میں اس بات کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں سے متعلق کہا کہ اپریل اور جون کے درمیان عالمی برادری اہم پیش رفتوں کاسامنا کرے گی ، میرے خیال میں عنقریب فلسطین کی مستقل رکنیت کےلیے اقوام متحدہ میں بحث کا آغاز ہونا چاہیئے۔
سانچیز نے کہا کہ آئرلینڈ ،مالٹا اور سلووینیا کے وزرائے اعظموں کے ساتھ موسم گرما سے قبل ایک سازگار ماحول میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے مشترکہ فیصلے کا اعلان کیا جا سکتا ہے، فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے ہماری حکومت وزرا کابینہ میں فیصلہ کرے گی جسے بعد میں منظوری کےلیے پارلیمان میں یپش کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان بحالی امن کا واحد راستہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ہے۔
پیدرو سانچیز اردن کے بعد سعودی عرب اور قطر کا دورہ بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں