کھاریاں ؛ پولیس تشدد کیخلاف خواجہ سراؤں کا احتجاج ، جی ٹی روڈ بلاک، دھرنا دے دیا،تھانے پر پتھراو

گجرات میں خواجہ سرا پر پولیس کے تشدد کے خلاف خواجہ سراوں نے تھانہ صدر کھاریاں پر پتھراوکیا ۔پولیس کے مطابق خواجہ سرا زبردستی تھانے میں گھس آئے، فرنیچر باہر نکال دیا اور پھر جی ٹی روڈ کھاریاں بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دے دیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب پولیس نے خواجہ سراوں کو رات بھر بلاوجہ حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔اس معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا پر تشدد کی تفتیش کریں گے اور جرم ثابت ہونے پر اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں