ایس ایچ او تھانہ دولت نگر SIعامر سعید نے ناکہ بندی کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

لالہ موسیٰ ( محمد کامران سے )گجرات پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی!
گجرات پولیس کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2ملزمان گرفتار!ویگو ڈالہ سے خطرناک اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ویگو ڈالہ پر سوار ملزمان اسلحے کی بھاری کھیپ لے کر گجرات میں داخل ہوئے ہیں ۔جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ دولت نگر SIعامر سعید سمیت دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ناکہ بندی کی گی۔ناکہ بندی کے دوران ایک ویگوڈالہ کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی جس پر گاڑی میں سوار دو اسلحہ سمگلر ز کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ملزمان کے قبضہ سے 4عدد رائفل223M4 بور، 1عدد کلاشنکوف ،1عدد رائفل 44بور,8عدد پسٹل 9MMاور 3عدد پسٹل 30بور برآمد ہوئے ۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں اجمل خان ولد امیر خان سکنہ پشاور اور محمد شکیل ولد شیر خان سکنہ پشاور شامل ہیں۔ملزمان کے زیر استعمال ویگوڈالہ بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ ضلع کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔گجرات کو اسلحے سے پاک کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں