سرگودہا۔ ڈی پی او ذوالفقاراحمد کی ہدایت پر طلباء وطالبات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کا سلسلہ جاری

سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پرٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کا سلسلہجاری ہے جس میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ اور انکی ٹیم ضلع بھر کے مختلف سکولوں وکالجز میں جاکر طلباء وطالبات کو روڈسیفٹی زیبرا کراسنگ کے استعمال ، ٹریفک اشارروں اور فوائد سمیت ڈرائیونگ کے اصول اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی دی جارہیہے ۔ لیڈی ٹریفک وارڈن منیرہ نے  اپنی ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پھلروان میں طلباء کو ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی کےبارہ میں آگاہی لیکچردیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود کا کہنا تھا کہ سکول کے طلباء کو سڑک کے استعمال کےبارہ میں ابتدائی معلومات دی جارہی ہیں جس کا مقصد طلباء اور طالبات میں روڈ کے استعمال کا شعور پیدا کرنا ہے اور رش کےدوران اپنے آپ کو حادثات سے بچانا ہے سکول کے اوقات میں ٹریفک جام اور حادثات کے زیادہ خدشات ہوتے ہیں ٹریفکقوانین پر عمل پیرا ہوکر ان سے بچا جاسکتا ہے ۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں