کرونا وباکی تیسری لہر کے پیس نظر ایس او پیزپر عملدارآمدنہ کرنے پر7 ہوٹلز کو سیل

لالہ موسیٰ (محمد کامران سے) کرونا وباکی تیسری لہر کے پیس نظر ایس او پیزپر عملدارآمدنہ کرنے پر7 ہوٹلز کو سیل کر دیا گیا، تینوں تحصیلوں میں ہوٹلز کو چیک کیا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے ہوٹلز کو سیل اور جرمانہ عائد کیا گیا۔ان خیالات کا اظہا ر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تحصیل گجرات میں جلالپوری ریسٹورنٹ،الجنت ریسٹورنٹ، شاہین ریسٹورنٹ، بنو ں بیف پلاؤاور گرین ویووز ہوٹل کو سیل کیا گیا جبکہ عالم ہوٹل،کوئٹہ ہوٹل، بنوں ہوٹل کے مالکان پر فی کس 5000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،اسی طر ح تحصیل کھاریاں میں 7 ہوٹلز کی چیکنگ کی گئی جن میں رائل ہوٹل اورمسٹر شیف ہوٹل کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب نے کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ہوٹلز،میرج ہالزان ڈور اور اووٹ ڈور سروسز پر پابندی عائد کر رکھی ہے،خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں