سکول ٹیچر پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار مقدمہ درج

سرگودھا:سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک سکول ٹیچر کو نا معلوم ملزمان مار پیٹ رہے ہیں۔ جس کا نوٹس لیتےہوئے ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد نے متعلقہ ایس ایچ او تھانہ پھلروان ذیشان اقبال کو فوری سکول ٹیچر سے رابطہ کرنے اورملزمان کی گرفتاری  کا حکم دیا۔ ایس ایچ او تھانہ پھلروان ڈیشان اقبال نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان وسیم اور محمد عثمان کوگرفتار کر لیا ہے۔ سکول ٹیچر ماسٹر محمد شیر نے ثالثی فیصلہ ملزمان کے خلاف دیا تھا جس رنج کی بنا پر ملزمان نے ان کو تشدد کا نشانہبنایا۔ سکول ٹیچر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈیپی او سرگودھا ذوالفقار احمد نے کہا کہ استاد کسی بھی معاشرے میں انتہائی قابل احترام ہوتا ہے اس کی بے توقیری کرنے والوں کوقرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں