جرمنی میں جنونی شخص نےچاقوکے وار کرکےپاکستانی کوقتل کردیا

جرمنی میں مقامی شخص نے گھر میں داخل ہوکر کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد فہیم کو چاقو کے وار کرکےقتل جب کہ اس کی اہلیہ اور 13سالہ بیٹی کو شدید زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کی جنوبی ریاست بادن ورٹمنبرگ کے شہر اولم میں جنونی مقامی باشندے نے پاکستان نژاد جرمن شہری کے گھر میں داخل ہوکر چاقو کے وار کئے۔حملے کے نتیجے میں 58سالہ پاکستان نژاد فہیم الدین موقع پر جاں بحق جبکہ اُن کی اہلیہ اور 13سالہ بیٹی شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ کے وقت دو بیٹیاں گھر میں چھپ جانے کی وجہ سے محفوظ رہیں۔پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل ذہنی مریض تھا اور کچھ ماہ قبل ہی دماغی علاج کرا کے واپس آیا تھا۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ فہیم الدین کا جسد خاکی اتوار کی شب کراچی لایا جائے گااور مقامی قبرستان میں پیر کو تدفین ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں