سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کیخلاف ٹیکسلا سرکل کے تین تھانوں میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ٹیکسلا سرکل کے تین تھانوں میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج تین مقدمات میں نامزد کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اینٹی کرپشن سمیت دیگر مقدمات میں اڈیالہ جیل میں اسیر ہیں جن کی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں۔
راولپنڈی پولیس کی جانب سے حکام کو مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی ٹیکسلا کے تین تھانوں تھانہ ٹیکسلا میں دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت 9مئی 2023 کے مقدمہ نمبر 940، اسی طرح دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت ہی تھانہ ٹیکسلا میں درج 11 مئی 2023 کو درج مقدمہ نمبر 948 اور تھانہ صدر واہ میں دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت 10 مئی 2023 کو درج مقدمہ نمبر 744 میں نامزد ہیں اور پولیس کو مطلوب ہیں۔
اسی طرح ہی کی ایک الگ رپورٹ میں سابق صوبائی وزیر قانون و بلدیات بشارت راجہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بشارت جو کہ تھانہ آرے بازار راولپنڈی میں دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں نامزد ملزم ہیں وہ تھانہ کینٹ میں دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ نمبر836/23 میں بھی نامزد ملزم ہیں اور پولیس کو مطلوب ہیں جن کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے گئے ہیںاور گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں