تھانہ صدر کھاریاں پولیس کی بڑی کاروائی۔ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب 3رکنی (عابدہ گینگ)گرفتار

کھاریاں (سلیم اختر بٹ) تھانہ صدر کھاریاں پولیس کی بڑی کاروائی۔ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب 3رکنی (عابدہ گینگ)گرفتار
نقدی اورموٹر سائیکل کل مالیتی اڑھائی لاکھ روپے مالیتی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بوربرآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے کھاریا ں سرکل میں اسلحہ نے زور پر نقدی و موبائل فون چھیننے اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کی گرفتار ی کے کے لئے ڈی ایس پی کھاریاں ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر صدر کھاریاں اور دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لا کر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والا3 رکنی(عابدہ) گینگ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔عابد جاوید (سرغنہ گینگ)سکنہ گجرات 2۔عاطف علی سکنہ وزیرآباد 3۔شیراز ثقلین سکنہ گجرات شامل ہیں۔
دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ شارع عام پر اسلحہ کے زور پرنقدی و موبائل فون چھینتے اور موٹر سائیکل بھی چوری کرتے تھے۔جن کے قبضہ سے نقدی و موٹر سائیکل کل مالیتی اڑھائی لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30برآمدکر لیا گیا۔ملزمان کی تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں