گجرات پولیس کھاریاں سرکل کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی

کھاریاں ( نئی دنیا )گجرات پولیس کھاریاں سرکل کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی
بچوں کے اغواء میں ملوث تین ملزمان سمیت 6گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت پولیس سرکل کھاریاں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔جس میں ایس ایچ او تھانہ ککرالی محمد اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔کاشف شہزاد سکنہ سمبڑیال سے پسٹل 9MM۔2۔ اسد شاہ سکنہ سمبڑیال سے 5لیٹر شراب 3۔ خاور حنیف سکنہ سوہل کلاں سے 8لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ککرالی میں مقدمات درج کرلئے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں اوراے ایس آئی عاصم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کرکے دو بچوں کو اغواء کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے بچے بازیاب کروا لیے۔ گرفتار ملزمان 1۔ محمد ارشد۔2۔ زاہد عمران۔3۔ ریحانہ کوثر سکنائے پنڈی کالو ضلع منڈی بہاؤالدین شامل ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان گجرات پولیس.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں