پاکستان کا ایران کو جواب بھارت سمیت پورے خطے کیلئے پیغام تھا،نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایران کو جواب بھارت سمیت پورے خطے کیلئے پیغام تھا۔
ایک انٹرویو میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ایران کے حملے کے بعد دنیا دیکھ رہی تھی کہ پاکستان کا کیا ردعمل آتا ہے، ایسی صورتِ حال میں ایران کو جواب نہ دینے کا کوئی آپشن نہیں تھا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سیاسی صورتِ حال کے باوجود پاکستان کے اقدام کو پوری قوم نے سپورٹ کیا، ایران کو جواب کا کریڈٹ پاک فوج کی قیادت خصوصاً آرمی چیف کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی صورتحال کے باوجود پاکستان کے اقدام کو پوری قوم نے سپورٹ کیا، ایران کو جواب نہ دینے کا کوئی آپشن نہیں تھا، مشکل فیصلہ اس لیے تھا کہ بھارت سے ایسی کارروائی ہوتی ہے تو ہم بالکل کلیئر ہیں کہ جواب دینا ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ ایران کی کارروائی کو ان کا غلط فیصلہ سمجھا جب ہی جواب دیا گیا، ایران کے اقدام کو درست سمجھتے تو چپ کر جاتے، ایران کے اقدام کی منطق سمجھ نہیں آئی کہ رابطے کے تمام چینلز موجود تھے۔
نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اس دوران ڈیووس میں ایران کے وزیر خارجہ سے بھی میری ملاقات ہوئی، بہت سے لوگ زور دے رہے تھے کہ میں بیان جاری کروں تاہم میں نے گریز کیا، بیان اس لیے جاری نہیں کیا کہ جب ہمارا جواب آئے گا تو ہمارا اظہار یہی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں