حکومت پاکستان نے بھر میں کوریج کے لیے غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو اجازت نامے جاری کردیے

حکومت پاکستان نے بھر میں کوریج کے لیے غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو اجازت نامے جاری کردیے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں 35 غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو الیکشن کی کوریج کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جن ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو اجازت نامے جار ی کیے گئے ہیں ان میں چین، جاپان، امریکا، برطانیہ، کینڈا، ہانگ کانگ او ر سنگاپور شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مبصرین کی جانب سے درخوست کا آخری روز 20 جنوری تھا، الکریڈیشن کارڈز چھاپے ہیں، ان کے علاوہ یورپی یونین، کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی الیکشن کا م شاہدہ کرنے کے لیے آئیں گے۔

اگلے دو تین دنوں میں ویزوں کا اجراء شروع ہو جائے گا، وزارت اطلاعات کا متعلقہ ڈیسک بھی ایکسرسائز میں شامل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں