پاکستان کو پرانے سیاستدانوں کے حوالے نہیں کرسکتے،پیپلزپارٹی ملک کو معاشی ،جمہوری بحران سے نکالے گی،بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پرانے سیاستدانوں کے حوالے نہیں کرسکتے،پیپلزپارٹی ملک کو معاشی ،جمہوری بحران سے نکالے گی
لاہور کے این اے 127 میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے ،مگر اس وقت ٹوٹا ہوا ہے،مہنگائی، غربت اور بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے۔دہشتگرد ایک بار پھر سر اٹھارہے ہیں،وہ سر کاٹ دوں گا،لاہور کے عوام مایوس نہ ہوں،ہم نے آج جیسا معاشی بحران پہلے کبھی نہیں دیکھا،17وزارتیں بند کرکے سالانہ 300ارب روپے بچائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ 1500ارب کی سبسڈی اشرافیہ کو دی جاتی ہے،یہ سبسڈی ان سے لے کر پاکستان کے نوجوانوں،مزدوروں اور کسانوں پر خرچ کرینگے،عوام ہمارے منشور کو گھر گھر پہنچائے،پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے اور رہے گی،پیپلزپارٹی کو موقع ملاتو پاکستان بھر میں 30لاکھ گھر بناکر دونگا،کچی آبادی میں رہنے والوں کو بھی مالکانہ حقوق دلواؤنگا،ہماری حکومت بنے گی تو حقدار کو300یونٹ فری بجلی ملے گی۔
جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی کو سازش کےتحت لاہور سے ہٹایا گیا تو عوام کا نقصان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں