پاکستان میں سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 2کروڑ 62 لاکھ تک جا پہنچی ہے،یونیسکو

یونیسکو کی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کے تعاون سے تیار کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ باسٹھ لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ 11 لاکھ، سندھ میں 76 لاکھ، خیبرپختونخوا میں 36 لاکھ، بلوچستان میں 31 لاکھ اور اسلام آباد میں 80 ہزار بچےسکول جانے سے محروم ہیں، بلوچستان میں سب سے زیادہ 65 فیصد بچےسکول سے باہر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سکول جانے کی عمر کے انتالیس فیصد بچےسکولوں سے باہر ہیں، ہائر سیکنڈری سطح پر 62 فیصد بچے، میٹرک سطح پر 40 فیصد، مڈل سطح پر 30 فیصد اور پرائمری سطح پر 36 فیصد بجےسکول سے باہر ہیں۔ رپورٹ 2021 اور 2022 کے ڈیٹا پر تیار کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں