استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر ایسا کام کرے گی کہ لوگ سابق حکمرانوں کے کام بھول جائیں گے

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ آئی پی پی اقتدار میں آکر ایسا کام کرے گی کہ لوگ سابق حکمرانوں کے کام بھول جائیں گے۔

لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میں اور میرا بیٹا ہمیشہ لودھراں کی خدمت کریں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ کامیاب ہو کر پہلے سے زیادہ کام کروں گا، تھانے کچہری کی سیاست ختم کروں گا، کوئی زیادتی کرے گا تو میں آپ کے ساتھ ہوں گا۔

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ملتان سے الیکشن لڑ رہا ہوں لیکن لودھراں میری اولین ترجیح ہے، میرا فرض ہے جو لوگ میرا ساتھ دیتے ہیں ہمیشہ ان کا خیال رکھوں، یقین دلاتا ہوں کہ لودھراں کی خدمت کروں گا۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ ملک چلے گا تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا معیشت ٹھیک ہوگی تو ملک ٹھیک ہوجائے گا، ملک میں خوشیاں ہوں گی نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں