کھاریاں پریس کلب ( رجسٹرڈ) کی سال 2024 ، کی پہلی تقریب

کھاریاں ( نئی دنیا) کھاریاں پریس کلب کے سال , 2024، کے لئے بلا مقابلہ منتخب کا بینہ کے اعزاز میںسال گذشتہ کے صدر چوہدری محمد انور چوہان کی زیر صدارت اجلاس میں
الیکشن بورڈ کے چیئر مین احسان الحق نے حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ، کھاریاں پریس کلب (رجسٹرڈ) کے صدر گل بخشالوی ،سینئر نائب صدر لیا قت قادری ، نائب صدر ارسلان چوہدری ، جنرل سیکرٹری ، جاوید وڑائچ ، فنا نس سیکرٹری، سلیم بٹ ، اور شاہد بیگ سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔ کلب کے بانی و سابق صدر محمد صفدر مرزا ، اور تاحیات سرپرست محمد انعام مرزا اور حاضرین نے نو منتخب کا بینہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہار پہنائے اور مبارک باد دی !
کلب کے نو منتخب صدر گل بخشالوی نے سال 2024 ، کے لئے کھاریاں پریس کلب کے سال بھر کے لائحہ عمل پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا ، کہ کھاریاں پریس کلب نے آج میرے قلمی کردار پر اعتماد کا اظہار کیا ، جس کے لئے میں کلب کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وعدہ کرتا ہوں کہ میں کلب ممبرا ن کے اعتماد کو مجروح نہیں کروں گا ، اردو ادب سے محبت میں ممتاز دانشور اور تجزیہ نگار عامر عثمان عادل نے سکائی ویز گروپ کے تعاون سے میرے سر پر دستار فضیلت کا شملہ سجایا تھا ، میرے لئے اس سے بڑے اعزازات اور کیا ہو سکتے ہیں ، اس کے لئے میں کھاریاں شہر کے شہریوں کا سلام کرتا ہوں اس لئے کہ کھاریاں کے شہری میری پہچان ہیں
گل بخشالوی نے کہا کہ کھاریاں پریس کلب کے کیمپ آفس اور سب آفس میں اجلاسوں کے تمام تر ا خراجات صاحب ِ ادا کریں گے ، تقریب حلف برداری کے لئے ایک مخصوص رقم آج میں کلب کے فنانس سیکرٹری کو دے رہا ہوں ، کھاریاں پریس کلب کے زیر اہتمام قومی اور مذہبی ایام کی تقریبات کا اہتمام کھاریاں پریس کلب کی پہچان ہوں گے ۔ ، تقریب حلف برداری کے بعد کھاریاں شہر کے خدائی خدمت گاروں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام ہو گا ، جس میں انہیں شان ِ کھاریاں ایوارڈ دیا جائے گا۔کھاریاں شہر کی تعلیمی اداروں میں میٹرک کے سالانہ امتحا ن میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ءکھاریاں کو پریس کلب اور قلم قافلہ کی جا نب سے شان عزیز ایوارڈ دیا جائے گا
گل بخشالوی نے کہا کہ کھاریاں پریس کلب معاشر تی امن اور خوبصورتی کے لئے مقامی انتظا میہ کا بھر پور ساتھ دیں گے ، لیکن کسی بھی مجرما نہ غفلت پر کھاریاں پریس کلب خاموش نہیں رہے گا ، پریس کلب کے ممبران کے سیاسی ،اور مذہبی نظریات کا احترام ہو گا لیکن کھاریاں پریس کلب اجتماعی طور پر کسی بھی سیاسی جماعت یا مذہبی تنظیم کا ترجمان نہیں ہو گا
،گل بخشالوی نے کہا ، کھاریاں شہر میں کسی بھی حوالے سے صحافت سے وابستہ اہل قلم ہمارے لئے قابل صد احترام ہیں ، ذاتی اختلافات اپنی جگہ لیکن کھاریاں کے اجتماعی مفادات صحافی برادری کا ایک آواز ہونا لازم ہے، میں کھاریاں کی صحافی برادری سے درخواست کرتا ہوں کہ آئیں کھاریاں شہر کے بنیادی حقوق کے لئے ہم آواز ہو جائیں۔

شاہد بیگ،،
(سیکرٹری اطلاعات)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں