گجرات ؛ پی ٹی آئی امیدوار چوہدری مدثر رضا مچھیانہ کے ڈیرے پر چھاپہ 25کارکن گرفتار

گجرات میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار کے ڈیرے پر چھاپا مار کر 25 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کے خلاف سڑک بلاک کرکے نعرے لگانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بھمبر روڈ پر چوہدری مدثر رضا مچھیانہ کے ڈیرے پر چھاپا مارا گیا، تمام افراد روڈ بلاک کرکے نعرے بازی کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں