تیونس میں کشتی ڈوبنے سے 40 غیر قانونی تارکین وطن لاپتہ

تیونس میں کشتی ڈوبنے سے 40 غیر قانونی تارکین وطن لاپتہ ہو گئے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق تیونس کے نیشنل گارڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تیونس کے جنوب مشرقی ساحل پر ایک کشتی ڈوبنے سے40 غیر قانونی تارکین وطن لاپتہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ تارکین کے ورثاء نے مقامی حکام کو ان سے رابطہ ختم ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 10 جنوری کو رات گئے سفیکس کے ساحل سے افراد پر مشتمل گروپ بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش میں غیر قانونی طور پر اٹلی میں داخل ہونے کی کوشش میں نکلا تھا ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لاپتہ غیر قانونی تارکین کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔واضح رہےکہ وسطی بحیرہ روم میں واقع تیونس یورپ جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے روانگی کے اہم مقامات میں سے ایک ہے تیونسی حکام کے سخت اقدامات کے باوجود تیونس کے ساحل سے غیر قانونی امیگریشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں