برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے ٹرین سروس ،فضائی سروس سمیت معمولات زندگی بری طرح متاثر

برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں،محکمہ موسمیات نے مزید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ ان علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 سے 15 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برفباری اور شدید سردی سے یارک شائر، اسٹیفورڈشائر، ڈربی شائر سمیت ویلز اور سکاٹ لینڈ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، برفباری کی وجہ سے برطانیہ کی کئی اہم شاہراہوں پر برف کی تہہ جم گئی جس کے باعث ٹریفک متاثر ہوا۔

اس کے علاوہ خراب موسم کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا اور پروازیں تاخیرکا شکار ہوئیں جس کے سبب مسافروں کو کئی گھنٹے ائیر پورٹ پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری شام تک تھم جائے گی، البتہ سردی کی شدت بڑھنے کی توقع ہے۔ درجہ حرارت نقط انجماد سے 10 سے 15 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں