پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کا ظہور پیلس گجرات کی تقسیم کیلئے عدالت سے رجوع

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ظہور پیلس گجرات کی تقسیم کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی اور ان کی بہنیں ظہور پیلس پرویز الہٰی کے نام کروانا چاہتی ہیں، یہ لوگ مجھے غیر قانونی طریقے سے ظہور پیلس سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں۔
سربراہ ق لیگ کی جانب سے سول کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں اپیل کی گئی کہ ظہور پیلس کی جائیداد تقسیم کرکے فریقین کو حصہ دیا جائے۔
عدالت نے پرویز الہٰی، قیصرہ الہٰی، سمیرا الہٰی اور کشور سلطانہ کو 19 جنوری کو طلب کرلیا۔
عدالت نے گھر میں تعمیرات اور موجودہ صورتِ حال تبدیل کرنے پر حکمِ امتناع جاری کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں