سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

سعودی عرب نے فلسطین کو ریاست کا درجہ دینے پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے پینل سے بات کرتے ہوئےسعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اگر ایک جامع معاہدہ طے پا جائے جس میں فلسطینیوں کے لیے ریاست کا درجہ بھی شامل ہو تو سلطنت اسرائیل کو تسلیم کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات پر متفق ہیں کہ علاقائی امن میں اسرائیل کا امن بھی شامل ہے، لیکن یہ صرف فلسطینی ریاست کے ذریعے فلسطینیوں کے لیے امن سے ہی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے علاقائی امن کو یقینی بنانا ایک ایسی چیز ہے جس پر ہم امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور یہ غزہ کے تناظر میں زیادہ متعلقہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں