بااختیار لوگ یہ حقیقت جان لیں کہ جنگ تنازعات حل کرنے کا راستہ نہیں ، پوپ فرانسس

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کاکہنا ہے کہ جنگ بذات خود انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ہفتہ وار دعائیہ خطاب کے دوران پوپ فرانسس نے کہا دعا ہے کہ بااختیار لوگ یہ حقیقت جان لیں کہ جنگ تنازعات حل کرنے کا راستہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن کی خواہش کے باوجود ہتھیاروں سے ہلاکتوں اور تباہی کا سلسلہ جاری ہے، جنگ سے صرف شہریوں کی اموات اور رہائشی علاقوں کی تباہی ہوتی ہے۔دنیا اور لوگوں کو امن کی ضرورت ہے، ہمیں امن کی تعلیم دینی چاہیے، دنیا میں جنگ روکنے کی تعلیم دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں