جہلم تھانہ چوٹالہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

جہلم(محمد اسماعیل چوہدری) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دودھ بیچنے والے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

قتل کا افسوسناک واقعہ گذشتہ روز تھانہ چوٹالہ کی حدود میں پیش آیا، پولیس کے مطابق 20 سالہ مقتول محمدحسیب ولد محمد عارف گھروں میں دودھ سپلائی کرتا تھا جس کے سر میں گولیاں ماری گئی ہیں ۔

پولیس نے مزید بتایا کہ محمدحسیب کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ سے متعلق شواہد اکٹھے کر کے باضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں