گجرات تھانہ ککرالی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری 2ملزمان گرفتار، 2کلو سے زائد چرس برآمد

کھاریان( نئی دنیا )گجرات تھانہ ککرالی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری
2ملزمان گرفتار، 2کلو سے زائد چرس برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ککرالی SI محمد اسلم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ عثمان اکرم 2۔ ظہیر احمد شامل ہیں۔ ۔

ملزمان کے قبضہ سے 2کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں