تھانہ ککرالی پولیس کی کاروائی راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تین رکنی اشتہاری ڈکیت گینگ گرفتار،

کھاریاں (سلیم بٹ ) تھانہ ککرالی پولیس کی کاروائی راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تین رکنی اشتہاری ڈکیت گینگ گرفتار،
5تولہ سونا،2عدد موبائل فون،موٹر سائیکل،ساڑے 4 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ2 عدد پسٹل 30بوربرآمد۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ککرالی کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی محمد اسلم ہنجراہ اور دیگر تجربہ کارپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔جنہوں نے انتہائی محنت سے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والے تین رکنی اشتہاری ڈکیت گینگ کوخصوصی آپریشن کرکے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔عدنان غضنفرولد غضنفر 2۔عابد علی ولد لیاقت علی 3۔ مظہر منیر ولد فتح محمد شامل ہیں۔ جن سے دوران انٹیروگیشن5تولہ سونا،2عدد موبائل فون،موٹر سائیکل،ساڑھے 4 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ2 عدد پسٹل 30بوربرآمدہوئے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں