(ق)لیگ کے سربراہ شجاعت حسین کے بھائی وجاہت حسین نے پرویز الٰہی سے راہیں جدا کر لی

لاہور (نئی دنیا )چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نے پرویز الٰہی سے راہیں جدا کر لی ہیں اور کہا ہے کہ میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق رہاہے اور نہ ہی واسطہ ہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری وجاہت حسین کا کہناتھا کہ چوہدری شجاعت حسین کا بڑا دل ہے ، پوراپاکستان9مئی کے واقعات کی مذمت کر رہاہے اور میں بھی اس کی شدید مذمت کرتاہوں ،میری راہیں مسلم لیگ سے کبھی جدا نہیں ہوئیں ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین میرے بڑے بھائی ہیں اور میرے والد کی جگہ پر ہیں، جہاں تک حسین الٰہی کی بات ہے ، یہ نہیں ہو سکتا کہ میں کوئی بات کروں اور وہ کوئی اور کرے ۔میرا مونس الٰہی سے لمبے عرصے سے کوئی رابطہ نہیں ہواہے ، پرویز الٰہی سے رابطہ ہے ان کو مشورہ دوں گا کہ گھر واپس آئیں ، سارے اکٹھے ہو کر چلیں ۔ کئی مثالیں ہیں کہ ایک ہی فیملی کا ایک فر د کہیں پر ہے اور دوسرا کہیں اور ہے ، لیکن وہ خوش اخلاقی سے ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں