صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی امجد پرویز بٹ مبینہ طور پر لاپتہ

گجرات (نئی دنیا)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی امجد پرویز بٹ مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے۔

امجد بٹ کے بھائی نے رحمانیہ پولیس اسٹیشن گجرات میں امجد پرویز بٹ کے حوالے سے درخواست جمع کروادی۔

درخواست میں الزام لگایا گیا کہ امجد پرویز بٹ کو نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے۔

گجرات پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ امجد پرویز بٹ کے بھائی کی درخواست پر کارروائی کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں