قبضہ مافیا،ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کلچر کسی صور ت برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈی پی او گجرات

گجرات(پ ر )گجرات میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ڈی پی او کمپلیکس میں تعارفی میٹنگ
تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی پی اوگجرات سیداحمد نواز شاہ نے ڈی پی او کمپلیکس میں تعارفی میٹنگ کی جس میں ایس پی انوسٹی گیشن ریاض احمد، ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،محرران تھانہ جات اورہیڈ آف برا نچز نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے کہا کہ قبضہ مافیا،ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کلچر کسی صور ت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، قانون کانفاذبلا تفریق ہو گا۔ کرپشن کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ، انصاف میں رکاوٹ اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران کی محکمہ میں کو ئی جگہ نہ ہے۔
تمام افسران و ملازمین حسن اخلاق،عوامی خدمت اوردیانت داری کو اپنا شعار بنائیں۔ ٹیم ورک اور محنت سے ضلع کو امن وامان کا گہوارہ بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں