گجرات :بہن کو طلاق دینے کا رنج ، ملزمان نے ڈاکٹر کو 12گولیاں مار کر زخمی کردیا

گجرات (بیوروچیف )گجرات میں بہن کو طلاق دینے پر بھائیوں نے بہنوئی ڈاکٹر پر فائرنگ کر دی ، معجزانہ طور پر شخص بچ گیا تاہم ہسپتال میں زیر علاج ہے ،

تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقہ تھانہ سول لائنز میں یہ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیاہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے ، ویڈیو میں ملزمان ڈاکٹر پر گولیاں چلاتے ہوئے دیکھے گئے ، انہوں نے ڈاکٹر پر 12 گولیاں چلائیں ، جبکہ وہ زمین پر گر جاتے ہیں پھر بھی ملزم اس پر گولی چلاتے ہیں لیکن ڈاکٹر معجزانہ طور پر وہ بچ جاتا ہے تاہم وہ زخمی ہے اور ہسپتال میں علاج جاری ہے ،ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاہے جن میں دو معلوم اور دو نامعلوم ہیں، لیکن اب تک ایک بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے ،ملزمان کو رنج تھا کہ ڈاکٹر نے ان کی بہن کو طلاق دیتے ہوئے دوسری شادی کر لی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں