سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور انکے بیٹے موسی الہی پر اقدام قتل کا مقدمہ درج

گجرات(بیوروچیف)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسیٰ الہٰی کے خلاف گجرات میں اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں چوہدری وجاہت اور موسیٰ الہٰی سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں،نجی نیوز چینل کے مطابق مقدمہ مقامی ن لیگی رہنما محمد علی گجر کی مدعیت میں درج کیا گیا،(ن )لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ 23 جنوری کو ان کے گھر پر فائرنگ کی گئی، ملزمان انہیں قتل کروانا چاہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں