منڈی بہاؤالدین: شادی کی تقریب میں نوٹوں کی بارش، اداکار برہم ہوگئے

منڈی بہاؤالدین۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان مہنگائی کے اس دور میں شادی کی ایک تقریب میں نوٹوں کیبارش ہوتے دیکھ کر برہم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر منڈی بہاؤالدین میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ہوا میںنوٹ اُڑتے ہوئے اور نیچے کھڑے لوگوں کو اُڑتے نوٹ پکڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار سمیع خان نےاپنی انسٹا سٹوری پر اس شادی کی تقریب یسے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے برہمی کا اظہارکیا۔اُنہوں نے اپنی سٹوری میں لکھا کہیہ وہی ملک ہے جہاں ایک غریب آدمی اپنے بچوں کے لیے آٹا لینے جاتا ہے اور مرجاتا ہے۔ بےحسی کی انتہا ہے، استغفراللّٰہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں