چہلم حضرت امام حسین وشہداۓ کربلا کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے جامعہ سیکورٹی پلان تیار ۔

کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) چہلم حضرت امام حسین ؑ و شہدائے کربلاکے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے جامع سیکورٹی پلان تیار
ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے منتظمین کے ہمراہ لالہ موسیٰ سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کا مکمل روٹ وزٹ کیا۔ انہوں نے تمام ڈیوٹی پوائنٹس چیک کیے اور ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق بریف کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات کی زیر قیادت چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ضلع میں کل 3جلوس برآمد ہوں گے،جن میں سے 1حسا س جبکہ02کیٹیگری Cمیں شامل کئے گئے ہیں۔اسی طرح ضلع بھر میں 02مجالس بھی منعقد ہوں گی۔
1000سے زائد پولیس افسران و اہلکاران چہلم شہدائے کربلا کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ جن میں ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔سفید پارچات میں بھی پولیس اہلکار شرپسندوں پر کڑی نظر رکھنے کے لئے موجود ہیں، اس کے علاوہ مجالس و جلوس ہائے کی انتظامیہ کے والنٹئرز بھی پولیس افسران کے شانہ بشانہ سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں