ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان سے 15 بوتلیں شراب، 1170گرام چرس برامد کر لی

لالہ موسیٰ (محمد کامران) ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی ہدائیت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری! جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی آپریشن کے دوران ساڑے 3 کلو گرام کے قریب چرس ،15 بوتل شراب اور پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا۔
گجرات پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان1:عمران شہزاد ولد غلام نبی ساکن قادر کالونی سے1170 گرام چرس 2:سیدعلی حسن ولد نثار حسین شاہ ساکن نصیرہ سے1180 گرام چرس 3:عمیر رفیق ولد محمد رفیق ساکن مین بازار لالہ موسی سے 15 بوتلیں شراب برآمدکر لی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں