ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ عدیل ظفر کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی

لالہ موسیٰ: ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی ہدائیت پر پولیس کا منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ برداروں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈا ون جاری . تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل راجہ زاہد نعیم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ عدیل ظفر اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے 2080گرام چرس معہ وٹک 8ہزار روپےاور 2عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان1:ناصر حسین ولدطالب حسین سکنہ درباری محلہ 2:محمد دلاور ولد مغمد بشیر ساکن محلہ رحمت آباد 3:اختر ندیم ولد محمد خاں محلہ قادرآباد لالہ موسیٰ کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔ دوسری کاروائی میں انچار ج سی آئی اے سٹاف فائق عباس اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان 1ساجد حسین ساکن سوہل گورسیاں سے 35بوتل شراب اور سامان چالو بھٹی برآمد ہوا ۔ جبکہ ملزم محمد عثمان ساکن کڑیانوالہ سے رائفل اور پسٹل 30بور برآمد ہوا ۔ ایس ایچ او تھانہ شاہین بلا ل نعیم اوراے ایس آئی قاسم گجر نےخصوصی آپریشن کے دوران ریلوے روڈ پر تاجر کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کرنے والا کیٹیگری اے کا خطرناک اشتہاری ابرار عرف زین ساکن گوجرانوالہ کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں