شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کریں گے یادگار شہدا پر پرڈی پی او گجرات غضنفر شاہ کا اظہار خیال

کھاریاں (سلیم اختر بٹ )پریس ریلیز
نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی اوگجرات سید غضنفر علی شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیاہے۔ڈی پی او گجرات کا پولیس لائنز پہنچنے پراے ایس پی شاہ رخ خان نے پولیس افسران کے ہمراہ استقبال کیا۔ جوانوں کے چاک وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ جس کے بعدانہوں نے یاد گار شہداء پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے، فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تمام پولیس افسران و ملازمین عوامی خدمت اوردیانت داری کو اپنا شعار بنا ئیں۔ ٹیم ورک اور محنت سے ضلع کو امن وامان کا گہوارہ بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں