جہلم پولیس نے ماہ اکتوبر میں 66 مجرمان اشتہاری ، چرس 32 کلو، ہیروئن 1 کلو ، افیون 1 کلو اور شراب کی 294 بوتلیں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

جہلم (محمد اسماعیل چوہدری )

ماہانہ کرائم رپورٹ ماہ اکتوبر 2021؁ء)
تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملازمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی و خارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔*

*گزشتہ ماہ کل 66 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 5 مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔2 کس راہبری اور 1 کس نقب زن گینگ کے 7 ملزمان گرفتار جن سے 1 عدد کار، 5 عدد موٹر سائیکل، الیکٹرونکس سامان معہ نقدی ٹوٹل مالیتی 35 لاکھ 61 ہزار 500 روپے برآمد*
*جرائم برخلاف مال کے 87 مقدمات درج 16 ملزمان کو گرفتار کیا جن سے 35 لاکھ 16 ہزار 750 روپے کا مال مسروقہ برآمد ہوا،*
*سرقہ وہیکل کے 39 مقدمات درج 04 ملزمان گرفتار، 04 مقدمات ٹریس،1 عدد کار اور 2 عدد موٹر سائیکل برآمد،*
*61 مقدمات منشیات درج 61 ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے چرس 32 کلو 358 گرام، ہیروئن 1 کلو 320 گرام، افیون 1 کلو 200 گرام اور شراب کی 294 بوتلیں اور لعن شراب 30 بوتلیں برآمد کی گئیں،*
*48 مقدمات اسلحہ درج 48 ملزمان گرفتار جن سے پسٹلز 30 عدد، ریوالور 1 عدد، رائفل 6 عدد، گن 12 بور 1 عدد اور 2354 عدد راونڈز برآمد*
*قمار بازی کے 3 مقدمات درج 11 ملزمان گرفتار جن سے ریکوری قمار بازی رقم 1 لاکھ 30 ہزار 600 روپے، 1 عدد موٹر سائیکل، 08 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد، بھکاریوں کے خلاف 20 مقدمات درج 20 بھکاری گرفتار،*
*جہلم پولیس کی انتھک محنت، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔چالان مکمل کی شرح 44 فیصد رہی۔محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے 164 شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزا ء کے احکامات جاری کیے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 2993 چالان جس پر 11 لاکھ 56 ہزار 150 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔پولیس خدمت مراکز ضلع جہلم میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں 3700 افراد نے استفادہ حاصل کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 400 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان پر احکامات جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں