Election-Azad-Kashmir

آزاد کشمیر میں تبدیلی آگئی، تحریک ِ انصاف نے میدان مار لیا ۔۔ گل بخشالوی

تحریک ِ انصاف حکومت کے اتحادی سیاسی نجومی شیخ رشید نے بہت پہلے دعویٰ کیا تھا کہ آزاد کشمیر میں ان شاءاللہ تحریک ِانصاف واضع اکثریت سے حکومت بنائے گی اور یہ کامیابی سندھ میں حکمران پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے پیغام ہو گا اس لئے کہزرداری ازم نے اس بھٹو ازم کو دفن کر دیا ہے جس بھٹو ازم کوضیاءالحق اور اس کے درباری باوجود ہر ممکن کوشش کے د فننہیں کر سکے تھے لیکن بلاول اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرتے اور آ ذاد کشمیر میں طاقت کا سر چشمہ عوام نے بلاول بھٹو کو آئینہ دکھادیا !

  تادم ِ تحریر آ زاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی  45 نشستوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو  26 ، پیپلز پارٹی کو  9 اورآزاد کشمیر کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو 6 نشستوں پر کامیابی ملی ہے آزاد کشمیر کے عوام نے تحریک ِ انصاف کی قیادت کوتسلیم کر کے پاکستان میں اپوزیشن کو مسترد کر دیا ہے تحریک ِ انصاف کو حکومت بنانے میں کسی بلیک میلر اتحادی کی ضرورت بھینہیں رہی

  پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین میں پیپلز پارٹی کی ماڈل خاتون سینٹر شیری رحمان نے الیکشن میں دھاندلی کا روایتی الزام لگایا ہے ایساالزام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دوسرے الیکشن میں مثالی کامیابی کے بعد آج کی اپوز یشن کے بزر گ گلے میں قران لٹکا کر سڑکوںپر نکل آئے تھے اور مارشل لاءکے لئے راہ ہموار کی تب ہی سے طاقت کے سر چشمہ عوام کے فیصلے کے خلاف کو ہارنے والےتسلیم نہیں کرتے اور اور اپنی شکست پر ماتم کرتے ہیں جو کہ ان کا مقدر ہے اگر یہ لوگ اپنی حکمرانی میں پاکستان اور پاکستان کےعوام کو سوچتے تو انتخابات کے بعد ان کے گھر ماتم نہ ہوتا شہنائیاں بجتیں!

  پاکستان کے سیاسی منافق فضل الرحمان کہتے ہیں جب تک میں کشمیر کمیٹی کا روحِ رواں اور وزیر تھا نریندر مودی نے کشمیر کوسوچا تک نہیں تھا ۔عمران خان نے ان کے ساتھ کشمیر کا سودا کیا ۔ لیکن قوم جانتی ہے کہ نریندر مودی مسلم لیگ ن اور زرداریکا یار ِ غار تھا اس کو ان سیاسی منا فقوں سے کوئی خطرہ نہیں تھا لیکن وہ جانتا ہے کہ اگر عمران خان قومی سیاسی منافقوں کا متبادلنہیں ہو سکتا وہ محب وطن پاکستانی اور قائد ِ اعظم محمد علی جناح کا اصل وارث ہے اس لئے اس نے انتہائی قدم اٹھایا او کشمیرییقوم اس فلسفے کو بخوبی جانتی ہے اس لئے آزاد کشمیر کے انتخابات میں عمران خان کو اعتماد کو ووٹ دے کر کشمیریوں نے اس کیقومی قیادت پر برملا اظہار کر د

  مسلم لیگ ن باوجود حکمرانی کے الیکشن ہار گئی اور اس شکست کی ذمہ دار مر یم صفدر اور ان کی خادمہ مریم اورنگ زیب ہے انکی بد زبانی اور بدکلامی نے جنت نظیر خطے میں عمران خان کو گا لیاں دینے کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ننے اپنے دور ِ حکمرانی میں کشمیری قوم کی لاشوں پر سیاست کے علاوہ کشمیر اور کشمیری عوام کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح پرجو کردار ادا کیا اسے کشمیری عوا م کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں

   آزاد کشمیر کی عوام نے اپنے ووٹ کو عزت دی اس لئے بہتر ہوگا کہ کشمیری عوامکے فیصلے کو تسلیم کر لیا جائے اور کشمیر کےزخموں پر مر حم رکھنے کے لئے دھاندلی د ھاندلی کی تاپ پر ماتم کی بجائے کشمیری قوم سے محبت میںبھاری اکثریت سے جیتے والیجماعت تحریک ِ انصاف کا ساتھ دیں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں

انتخابی مہم کے دوران عمران خان نے ریفرنڈم کا اشارہ دیا تھا ہر پاکستان اور ہر کشمیری کی یہ خواہش ہے کہ کشمیر کو د نیا کے نقشے پرایک آزاد مملکت کی حیثیت سے دینا کے نقشے میں جلوہ افروز ہ ہو اس لئے اقوامِ متحدہ میں پڑی قرار داد کی گرد صاف کریں اس قراردار کے روشنی میں رائے شماری کی جائے جس میں کشمیری قوم کو یہ حق بھی دیا جائے کہ وہ اپنے دیس کشمیر کے مستقبل سےمتعلق کیا سوچتے ہیں وہ کیا چاہتے ہیں اگر وہ بھارت اور پاکستان کی غلامی نہیں چاہتے تو ان کو ایک آزاد مملکت میں زندہ رہنے کو حقدیا جائے اور اگر یہ فیصلہ ہو جائے تو پاکستان اور بھار ت کے درمیان اور کوئی تنازعہ نہیں رہے کا دونوں ملکوں کے عوام بھیاپنے اپنے ملک میں زندگی کے سکون سے سرفراز ہو جائیں گے!!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں