سرگودہا/ ڈی پی او ذوالفقاراحمد نے شہید کنسٹیبل عامر اعجاز کے والد کو انکے نئے گھر کی چابیاں حوالے کردیں۔

سرگودھا:شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، کوئی چیز بھی انسانی جان کا نعم البدل نہیں ہوسکتی لیکن شہدا کی فیملز کو ایکمحفوظ چھت فراہم کرنا بھی ضروری ہے حکومت پنجاب کی طرف سے شہدا پیکچ میں شامل شہدا کے لواحقین کے لئے مکان بھیشامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سرگودھا ذوالفقاراحمد نے سرگودھا پولیس کے شہید کنسٹیبل عامر اعجاز کے والد اعجاز احمدکو نئے مکان کی چابیاں حوالے کرتے ہوئے کیا ۔ شہید کنسٹیبل عامراعجاز  02.03.1992کو پیدا ہوئے B.Comکرنے کے بعد 2014میںسرگودہا پولیس میں بطور کنسٹیبل بھرتی ہوئے آپ پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔ مورخہ 13.06.2019کو   تھانہ شاہ پورصدر کےعلاقہ میں اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے وطن پر اپنی جان قربان کی۔ اس وقت آپ کی عمر 27 برستھی۔ آپ اپنے مثبت رویہ اور دیانتداری سے فرائض کی ادائیگی میں اپنے حلقہ احباب میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

(ترجمان سرگودھا پولیس)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں