موبائل کمپنیوں کے لاکھوں کے کیش اکاٶنٹ آن لائن کیش ٹرانزیکشن میں بڑھتا ہوا فراڈ عوام کی راتوں کی نیند اور دن کا سکون تباہ۔

جہلم ( سید عمر عباس) جہلم چوٹالہ میں مظہر کیانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب اختیار کی توجہ ایک انتہائی اہم مسئلہ کی جانب کروائی کہ چونکہ ایسا فراڈ کل ہی میرے ایک دوست کے ساتھ ھوا جس کا ایزی پیسہ اکاٶنٹ تھا کسی نے اس کو کمپنی کا نمائندہ بن کر کال کر کے باتوں میں ٹریپ کر کے اس سے اس کا اکاٶنٹ کوڈ پوچھ کراسکی موبائل میں موجود چند ہزار کی رقم نکلوا لی اور اسے تب پتہ چلا جب اس کو فورا میسج آیا اس سارے واقعہ کا زکر اس لئے بھی ضروری تھا کہ اس سے قبل بھی اکثر دوستوں کی بڑی بڑی رقم بیس تیس پچاس ہزار تک بھی ان اکاٶنٹس سے خواہ وہ ایزی پیسہ ہو یا جاز کیش اکاٶنٹ وغیرہ تو ہمیشہ ان کمپنیوں کا نمائندہ بن کر Unknon نمبز یا 3737 وغیرہ یا کسی بھی موبائیل نمبر سے کال کر کے ان کسٹمرزیا موبائل اکاؤنٹ ھولڈرز سے فراڈ کر لیا جاتا ھے اور جب موبائل کمپنی سے شکایت کے لئے رابطہ کرو تو الٹی جھاڑ پلا دی جاتی ھے کہ آپ کی غلطی ھے آپ نے اپنا خفیہ کوڈ کیوں بتایا مان لیا یہ سچ ہے غلطی ہے لیکن ان کمپنیوں کو یہ تو چاہئے کہ یہ صارفین ان کے اکاٶنٹ ھولڈرز ھیں اور ان میں سے کچھ سادہ لوح یاکم پڑھے لکھے بھی ہو سکتے ھیں تو اس لئے ان کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کو پکڑنے کی کوششوں میں ان کا ساتھ دیں کیونکہ فراڈ کرنے والوں کے اکثر نمبرز لوگ سنبھال رکھ لیتے ھیں اور کمپنیوں کو ان کے متعلق بتاتے بھی ھیں اور اکثر نمبرز بعد میں بھی آن ھی ملتے ھیں تو کیا موبائل کمپنیاں ان کے نمبرز کا ڈیٹا لے کر ان کے ایڈریس پر چھاپے نہیں مروا سکتیں اور کیا بعد میں ان ایکٹو ملنے والے موبائل نمبرز کو لوکیشن سے ٹریس کرکے گرفتار نہیں کیا جاسکتا ۔ میری پھر ان موبائیل سیلولر کمپنیوں سے گزارش ھے جنہوں نے صارفین کے موبائل اکاٶنٹ جیسے ایزی پیسہ جاز کیش وغیرہ بنانے یا کھولنے کی سہولت دے رکھی ھیں انہں چاھئے کہ اکاؤ نٹ ہولڈرز کی شکایات کا ازالہ کریں ان کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کو پکڑنے کی کمپنیاں خود کوشش کریں ورنہ لوگ یہ موبائل اکاٶنٹ بنانا رکھنا چھوڑ دیں گے ان کے صارفین کے اکاؤنٹس کو مکمل تحفظ دیں ورنہ ھم سمجھیں گے کمپنیاں بھی اس فراڈ میں شامل ھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں