جہلم : گرم موسم کا خیال کرتے ھوئے پنجاب بھر کے سب سکولوں میں بھی 15 جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا جائے، مظہرکیانی

جہلم (سید عمر عباس) جون کی شدید گرمی سے طلباء اور انکے والدین بمعہ اساتذہ بہت زیادہ پریشان دکھائی دے رھے ھیں, ان خیالات کا اظہار مظہر کیانی نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ان کا کہنا تھا کہ چوٹالہ تقریبا اس 45درجہ سینٹی گریڈ گرم موسم میں بچوں سمیت عوام ھیٹ سٹروک اور دیگر مختلف بیماریوں کا شکار ھو رھے ھیں جناب عالی چونکہ گزشتہ کئی کئی سالوں سے پنجاب اور دیگر گرم صوبوں میں سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ھمیشہ سے جون کے پہلے ہفتہ میں ھو جاتی تھیں لیکن اس سال اکثر سکولوں میں ہشتم تک کے امتحان بھی مئی کے گرم مہینہ میں لئے گئے اور جون میں میٹرک کے امتحانات کا انعقاد رکھ دیا گیا ھے جبکہ سکول بھی جون کا پورا مہینہ کھلے رکھنے اور نئی کلاسوں میں داخلوں کا ٹارگٹ دیا گیا ھے تو میری گزارش یہ ھے کہ سکولز داخلوں اور میٹرک امتحان کے لئے بے شک کھلے رکھے جائیں مگر ساتھ تمام طلباء کی بھی سکول حاضری لازمی رکھنا خاص کر چھوٹے بچوں کی بھی یہ شدید زیادتی ھے اوپر سے تپتے لینٹر والی بلڈنگیں اور لوڈشینڈگ بچوں کو مزید پریشان کرتی ھے تو اس لئے گزارش ھے یا تو سکولز کے اوقات کار صبح 7:00 بجے سے 11:00بجے تک کر دئیے جائیں یا پھر گرم موسم کا خیال کرتے ھوئے پنجاب بھر کے سب سکولوں میں بھی 15 جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا جائے تاکہ طلبہ اور والدین سکھ کا سانس لے سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں