بجلی کے بلوں کے زریعے عوام کی جیب پر ڈاکہ نامنظور ۔ آخر پی ٹی آئی جو عوام کو ریلیف کی دعوے دار تھی حکومت میں آتے ہیں ظالم کیوں بن گئی؟اہلیان چوٹالہ جہلم

جہلم (سید عمر عباس) اہلیان چو ٹالہ جہلم کے معززین نے کہا ہے کہ غریب عوام کے لئے بجلی کے بل کی ادائیگی آسان بنائی جائے واپڈا کی طرف سے عوام کو لوٹنے کا ایک نیا طریقہ سامنے آیا ھے کہ بجلی بل میٹر مالک کے نادرا شناختی کارڈ نمبر کے بغیر بینک میں جمع نہیں ھونگے اور واقعی نہیں ھو رھے ھیں اور جو لوگ کسی موبائیل فرنچائز سے جمع کرواتے ھیں ان کو بھی اگلے بل میں باقاعدہ بقایا جات لگا کے دوبارہ پچھلے بل کی رقم شامل کر دی جاتی ھے اور غریب عوام بیچاری الٹی حکومت کو بل رقم کی ادئیگی کے لئے ذلیل ھورھی ھوتی ھے اور بجلی بل دیر سے جمع کروانےکے بقایاجات زبردستی جگا ٹیکس کی صورت میں ادا کرتی ھے
ساری گزارش کے بعد اب اصل معاملہ کی طرف آتے ھیں جناب عالی عرصہ چالیس پچاس سال سے یہ بل بجلی اکثریت میں میٹر مالکان کے نام آرھے ھیں ان میں سے اکثریت پرانے شناختی کارڈ کے مالک تھے اور بیس تیس سال پہلے یا اس سے بھی بہت پہلے وفات پا چکے ھیں وہ کیسے یہ بجلی بل ادا کریں گے کبھی کسی واپڈا ترجمان یا بینکوں کی انتظامیہ نے یہ بتانے کی زحمت گوارا نہیں کی میں اپنے گھر کی مثال دیتا ھوں ھمارا بجلی میٹر ھمارے والد مرحوم کے نام ھے میں نے بروقت 4 یزار بل جمع کروایا لیکن اگلے بل میں پھر اسی شناختی کارڈ والے معاملہ کی وجہ سے 500 مزید بقایا جات لگا کے اور موجودہ ماہ کا بل ملا کے مجھے تقریبا 12000 ہزار کا مئی کا بجلی بل آیا ھے وہ ھم ادا تو کر دیں گے لیکن یہ جو ہچھلا بل اور اس کے ساتھ خواہ مخواہ دیر سے ادئیگی کا چار ہانچ سو بل حکومت کی جیب میں جائے گا کیا یہ ڈاکہ نہیں ھے میں سمجھتا اس مسؑلہ کو نہ جانے پاکستان کی کتنی غریب عوام گزشتہ چند ماہ سے بھگت رھی ھے تو میری وفاقی وزیر صاحب سے پرزور اپیل ھے کہ خود واہڈا اھلکار ایسے فوت شدہ میٹر مالکان جن کے کہ صرف پرانے شناختی کارڈ بنے ھوئے تھے ان کے میٹر ان کی بیوہ یا کسی بیٹے بیٹی یا بھائی کے نام نئے نادرا شناختی کارڈ پر خود ٹرانسفر کریں یا پھر یہ بل جمع کروانے پرمیٹر مالک پر نادرا شناختی کارڈ کے نمبر اندراج کی شرط ختم کی جائے خدارا کیوں ایسی شرائط رکھ کر عوام کو لوٹا جاتا ھے ۔جناب ھے کوئی ایسے واقعات پر ایکشن لینے والا تاکہ حکومت مہنگائی میں پسی غریب عوام کی بددعائیں لینے سے بچ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں