عوام دوران ڈرائیونگ سیفٹی ہیلمٹ،سیٹ بیلٹ،اشاروں کے استعما ل کو یقینی بنائیں:ڈی ای او عمر اکبرگھمن

لالہ موسیٰ (محمدکامران) ڈی ای او عمر اکبرگھمن نے کہا کہ ریسکیو 1122گجرات کے زیر اہتمام گلوبل روڈسیفٹی ویک منایا جا رہا ہے۔اس ویک کو منانے کا مقصد روڈ ٹریفک حادثات میں کمی لانا ہے۔اس مقصد کے لیے عمر اکبر گھمن نے ضلع بھر میں ریسکیو ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔جن کا مقصد عوام کودوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے۔اس موقع پر اگاہی لیکچر اور پمفلٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں اس حوالے سے ضلع بھر میں اگاہی واک کی گئی جس میں تمام ریسکیو اہلکاروں نے شرکت کی۔عمر اکبر گھمن نے کہا کہ سال 2021 میں اب تک 2406ٹریفک حا دثات رونما ہوئے جن میں زیادہ تر موٹر سائیکل شامل ہیں۔مزید یہ کہ عوام دوران ڈرائیونگ سیفٹی ہیلمٹ،سیٹ بیلٹ،اشاروں کے استعما ل کو یقینی بنائیں اور حد رفتار سے تجاوز نہ کرے۔ہماری اولین ترجیح لوگوں کی زندگیوں کو مخفوظ بناناہے۔آئیں مل کر پاکستانی معاشرے کو محفوظ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں