صدر پنجاب ٹیچر یونین تحصیل سرائے عالمگیر غلام مصطفی چو ہدری اور ضلعی نائب صدر سید قیوم شاہ کی قیادت میں تحصیل سرائے عالمگیر کے سینکڑوں اساتذہ نےلاہور احتجاجی دھرنا میں شرکت کی۔

سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری) پنجاب بھر کی طرح سرائے عالمگیرسے بھی ٹیچر برادری نے لاہور احتجاجی دھرنا میں قافلوں کی صورت میں شرکت کی قافلہ کی صدارت پنجاب ٹیچر یونین تحصیل سرائے عالمگیر غلام مصطفی چو ہدری اور ضلعی نائب صدر سید قیوم شاہ نے کی جس میں تحصیل سرائے عالمگیر کے سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی اساتذہ نے ہاتھوں میں ہلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،مرکزی دھرنا لاہور میں پنجاب بھر سے اساتذہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اساتذہ برادری کا کہنا تھا کہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں جو فرق ہے اسے ختم کیا جائیگا لیکن گزشتہ دھرنے میں انہوں نے ملازمین سے وعدہ کیا تھا جو ابھی تک پورا نہ ہوسکا جس پر دوبارہ اساتذہ برادری کو دھرنا دینا پڑا ٹیچر یونین سرائے عالمگیر کے نمائندہ وفد نے کہا وفاق نے نوٹفیکشن جاری کر دیا ہے لیکن صوبائی حکومت ٹال مٹول سے کام رہی ہے انہوں نے کہا ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں اور بنیادی تنخواہوں میں فرق ختم کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں