سرائے عالمگیر:تہرے قتل کی لرزا خیز واردات موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ چچا بھتیجے سمیت 3افراد قتل

سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری سے) سرائے عالمگیرکے نواحی گائوں کھمبی میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے درینہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے کار سوار چچا بھتیجے سمیت 3افراد کو بیدردی کیساتھ قتل کردیا

فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ تینوں افراد موقع پر ہی جابحق ہوگے

مقتولین میں محمد رشید بابر، سعدعلی ۔بابر علی شامل ہیں

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی DPO گجرات عمر سلامت بھی موقع پر پہنچ گے

پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے لاشوں کو قبضہ میں لےکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں