شہید SSP زاہد محمود گوندل کے آبائی گاؤں سندا میں پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی، پھولوں کی چادریں اور فاتحہ خوانی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا سانحہ چیئرنگ کراس لاہور بم دھماکہ میں شہید ہونے والے ایس ایس پی زاہدمحمود گوندل شہید* کے آبائی گائوں سندا زاہد محمود گوندل شہید گئے ان کی یادگار پر حاضری دی،پولیس کے چاک و چوبند دستے نےسلامی دی، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی صاحب، ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ رائو عبدالکریم صاحب اور منڈیبہاؤالدین پولیس کی جانب سے پھولوں کے چادریں چڑھائئ گئیں ، فاتحہ خوانی کی ، شہدائے پاکستان کے بلندی درجات کیلئے اورپاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی گئ ، ان کے اہلخانہ سے ملے اور کہا کہ پنجاب پولیس شہدا کی وارث ہے، شہدا کا گھر ہمارا گھر ہےآپکا حوصلہ اور قربانی ہمارے لئے باعث فخر ہے اور ہمارے جذبوں کو بڑھاتا ہے،

ہم شہداء کے وارث ہیں، ہم ہر قدم آپ کے ساتھ ہیں

شہداءکی قربانیوں سے ہی یہ محکمہ اور ملک قائم و دائم ہے

اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز خالد محمود رانجھا، ڈی ایس پی سرکل ملکوال راجہ فخر بشیر، آر آئی پولیس لائن، ایس ایچ او تھانہمیانہ گوندل اور دیگر پولیس افسران و ملازمان کی کثیر تعداد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں