ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے لالہ موسی کا اچانک دورہ

لالہ موسیٰ (محمد کامران)ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے لالہ موسی کا اچانک دورہ کیا، لاک ڈاؤن احکامات کی خلاف ورزی پر 4 دکانیں سیل کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اے سی کھاریاں خالد عباس، چیف آفیسر تنویر عباس اور پولیس افسران کے ہمراہ لالہ موسی کے مختلف کاروباری مراکز کی اچانک چیکنگ کی اس دوران 4 افراد لاک ڈاؤن احکامات کے برعکس دکانیں کھول کر کاروبار کرتے پائے گئے، فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام دکانیں اپنی نگرانی سیل کروا دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بغیر ماسک لگائے پبلک مقامات پر موجود عبدالستار، ارسلان، ملک حسن، شہزاد وسیم کو موقع پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے واضع کیا ہے کہ لاک ڈاؤن احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، خلاف ورزی کرنیوالوں کی دکان سیل کر دی جائے گی اور عید سے قبل ڈی سیل نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں