لاک ڈاﺅن ،عوام دوکانداروں کی ملی بھگت ،بند شٹر عیدشاپنگ جاری

لالہ موسیٰ(محمد کامران)لاک ڈاﺅن سے عوام عیدشاپنگ سے محروم،تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے لگائے گئے 8تا16مئی کے لاک ڈاﺅن سے جہاں کاروباری طبقہ پریشان ہے وہاں دیہاڑی دار عوام بھی اپنے بچوں کی عیدکیلئے شاپنگ سے محروم ہوگئے ہیں،دوکانداروں نے پورے سال کی رزق کمانے کیلئے لاکھوں کے کپڑے ،جوتے ،جیولری ،کاسمیٹکس منگوایاہواہے لیکن لاک ڈاﺅن نے ان کی امیدو ں پر پانی پھیردیاہے ،کچھ دوکاندار چوری چھپے دوکان کاشٹر اٹھاکر کسٹمر کو دوکان کے اندر کرکے شٹر کو باہرسے بند کر ا دیتے ہیں اور شاپنگ مکمل ہونے کے بعد باہر بیٹھے ساتھی کو فون کرکے دوکان کاشٹر کھول کر گاہکوں کو نکال دیتے ہیں لیکن ان حالات میں اکیلی خواتین یاجوان لڑکیاں اس پر خطر شاپنگ کارسک نہیں لے رہی ،جس سے سفید پوش طبقہ اس مرتبہ عیدکی شاپنگ سے رہ جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں