سرگودھا/ لاء اینڈ اآرڈر کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے پولیس فلیگ مارچ۔

سرگودھا/ایڈیشنل ایس پی کی قیادت میں بسلسلہ لاء اینڈ اآرڈر  کی صورت حال برقرار رکھنے  کے لیے پولیس فلیگ مارچ۔

سرگودھا میں لاء اینڈ اآرڈر  کی صورت حال کو ضلع بھر میں برقرار رکھنے کیلئے ایڈیشنل ایس پی  کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا جسمیں ایس ڈی پی او سٹی سرکل  محمد جہانگیر،ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود،جملہ  ایس ایچ او زسٹی سرکل،  ایلیٹ فورس،محافظ اسکواڈ اور ٹریفک پولیس  نے حصہ لیا  فلیگ مارچ  ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سے شروع ہو کر شہر کی اہم شاہراہوں، مقاماتاور جلوسوں کے روٹ سے ہوتا ہوا  واپس پولیس لائن میں آکر اختتام پذیر ہوا  ۔اس موقع  ایڈیشنل ایس پی نے کہا کہ فلیگ مارچکا مقصد لاء اینڈ اآرڈر کی صورت حال کو مقرار رکھنے کے ساتھ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے انہوں نے  مزید کہا کہ عواموالناس کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے سرگودھا پولیس اسذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہر دم تیار ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں