جہلم بیریئرز تو لگ گئے پورے شہر میں لیکن چنگ چی رکشہ ڈرائیور بے لگام میونسپل کارپوریشن کا عملہ، ٹریفک پولیس بے بس

جہلم/ سرائے عالمگیر ( محمد اسماعیل چوہدری سے) جہلم بیریئرز تو لگ گئے پورے شہر میں لیکن چنگ چی رکشہ ڈرائیور بے لگام میونسپل کارپوریشن کا عملہ، ٹریفک پولیس بے بس

جہلم تاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور ڈی پی او شاکر حسین داوڑ سے مطالبہ کیا ہے چنگ چی رکشہ ڈرائیورز نے مین بازار،کناری بازار،چوک اہلحدیث،تحصیل روڈ ریلوے روڈ پر شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے سارا دن مین بازار کناری بازار میں چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے بازار میں ٹریفک بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے خواتین بچوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے آئے روز حادثات معمول بن گیے ہیں میونسپل کارپوریشن نے لاکھوں روپے فنڈز بیرئیرز پر خرچ کیے ہیں لیکن بازاروں میں چنگ چی رکشہ کی وجہ سے رش جوں کا توں ہے ٹریفک پولیس کے اہلکار سارا دن گمبند والی مسجد اور شاندار چوک میں مال بناؤ مہم پر عمل پیرا نظر اتے ہیں خدارا یہ بیرئیرز عوام کے ٹیکس کے پیسے سے گائے گئے ہیں ان کا مقصد صرف شہریوں کو یرغمال نہیں بنانا بلکہ شہریوں کو آسانی فراہم کرنے کے لیے لگائے گئے ہیں تاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او شاکر حسین داوڑ سے پر زور مطالبہ کیا ہے مین بازار،کناری بازار ،ٹرنک بازار ،چوک اہلحدیث،رام دین بازار میں چنگ چی رکشہ کا داخلہ فی الفور بند کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں